سلمان خان رحم دل انسان، جونیر آرٹسٹ کے علاج کیلئے امداد

   

٭ فلم دبنگ کے ایک جونیر آرٹسٹ ددی پانڈے نے ان کے قلب پر حملے کے بعد اداکار سلمان خان کی طرف سے علاج کے مصارف برداشت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ (سلمان خان) ایک انتہائی رحم دل شخص ہیں۔ میں ان کا شکریہ پوری طرح ادا نہیں کرسکوں گا۔ وہ ایک عظیم شخص ہیں‘‘۔ پانڈے کے قلب پر دو ماہ قبل حملہ ہوا تھا۔