سلمان خان کا چرنجیوی کی فلم میں دھماکہ

   


حیدرآباد۔ مداح ساؤتھ کے میگا اسٹار چرنجیوی کی فلم گاڈ فادرکا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔چرنجیوی کا پہلا لک گزشتہ ماہ سامنے آیا تھا، اس کے بعد سے لوگ فلم کے متعلق کافی پرجوش ہو گئے ہیں۔ اب چرنجیوی کی 67ویں سالگرہ سے ایک دن قبل فلم کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے۔ اسے دیکھ کر مداح کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔ فلم گاڈ فادر کا ٹیزر زبردست ایکشن مناظر سے بھرپور ہے۔ فلم میں سلمان خان کا کیمیو رول ہے اور اس کی ایک جھلک ٹیزر میں بھی دیکھی گئی ہے۔فلم گاڈ فادر کے 1.34 منٹ کے ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ چرنجیوی ہاتھ میں پستول لہراتے ہوئے بینگ ایکشن سیکوئنس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ساتھ ہی مداحوں نے ان کے چلنے کے انداز کو بھی پسند کیا۔ دوسری جانب سلمان خان موٹر سائیکل پر کرتب کرتے ہوئے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلیتے ہیں اور پھر دونوں اسٹارز یعنی سلمان خان اور چرنجیوی ایک کار پر زوردار سین کرتے نظر آتے ہیں۔ جموعی طور پر گاڈ فادر کا ٹیزر دیکھنے کے بعد لوگ فلم دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔لوگ سلمان خان اور چرنجیوی کی جوڑی کو دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔فی الحال شائقین کو دسہرہ تک انتظار کرنا پڑے گا۔چرنجیوی کی فلم گاڈ فادر کی ہدایت کاری کی ذمہ داری موہن راجہ کے پاس ہے۔ فلم میں اداکارہ نینتارا نظر آنے والی ہیں۔ یہ بلاک بسٹر ملیالم فلم لوسیفر کا تیلگو ریمیک ہے۔ چرنجیوی خود یہ فلم اپنے ہوم پروڈکشن کے ذریعے بنا رہے ہیں۔فلم گاڈ فادر5 اکتوبر 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فی الحال چرنجیوی کے مداحوں کو فلمسازوں نے ان کی سالگرہ سے پہلے تحفہ دیا ہے۔ ان کی فلم اعلان کے بعد سے ہی خبروں میں ہے۔ فلم میں سلمان خان کے کیمیو رول کے بارے میں معلومات سے مداح کافی خوش تھے۔