سلمان خان کے پیچھے لارنس بشنوئی گینگ:ممبئی پولیس

   

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان کو دھمکی آمیز خط بھیجا گیا ہے ۔ممبئی پولیس کو اس واقعے کے پیچھے لارنس بشنوئی گینگ کے ملوث ہونے کا شبہ ہے ۔ ممبئی پولیس کے جوائنٹ کمشنر وشواس نانگرے پاٹل نے منگل کو کہا کہ انہوں نے اس معاملے کے سلسلے میں وزیر داخلہ دلیپ والسے پاٹل سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ دھمکی آمیز خط بھیجنے سے پہلے ریکی کی گئی تھی اور اس میں بشنوئی گینگ ملوث ہو سکتا ہے ۔ دریں اثنا سٹی پولیس نے اداکار کی سیکورٹی کو بڑھا دیا ہے ۔پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کی ایک ٹیم نے پیر کو باندرہ ویسٹ میں خان کے گھر کا دورہ کیا اور وہاں سیکورٹی بڑھا دی۔