سلمان رشدی ایک آنکھ اور ہاتھ سے محروم

   

میڈرڈ: بدنام زمانہ مصنف سلمان رشدی پر دو ماہ قبل نیویارک میں ایک لکچر کی تیاری کے دوران حملہ کیا گیا جس کے بعد اس کی طبعیت خراب ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق سلمان رشدی ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہوگیا ہے جبکہ اس کا ایک ہاتھ بھی کام نہیں کررہا ہے۔ سلمان رشدی کے ایجنٹ نے اس کی تصدیق کی ہے۔ 12 اگست کو اس تقریب میں اسٹیٹ پر آتے ہی اس کی گردن پر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا۔ اس کے زخمی ہونے سے متعلق مکمل خبر تاحال غیرواضح ہے۔