سلمان کو ملی دھمکیوں سے متعلق معاملے کی تحقیقات کرائم برانچ کے حوالے

   

ممبئی ۔ ممبئی پولیس نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دیئے جانے سے متعلق معاملے کی تحقیقات کا کام کرائم برانچ کو سونپ دیا ہے ۔ قبل ازیں اس معاملے کی جانچ مقامی باندرہ پولیس کر رہی تھی۔ باندرہ پولیس اسٹیشن کے حکام نے لارنس بشنوئی اور گولڈی برار کی جانب سے دستخط شدہ دھمکی آمیز خط کے بعدسلمان اور ان کے والد معروف اسکرین رائٹر سلیم خان کے بیانات درج کیے تھے ۔ ممبئی کرائم برانچ کے اینٹی ایکسٹورشن سیل کی ایک ٹیم نے گلوکار سدھو موسی والا قتل کیس میں پنجاب پولیس کے ذریعہ گرفتار شارپ شوٹر کپیل پنڈت سے پوچھ گچھ کرنے کیلئے چندی گڑھ کا دورہ کیا تھا، جو سلمان کو دھمکی دینے سے کچھ دن پہلے ہوا تھا۔ اہم بات یہ ہے کہ چند ماہ قبل سلمان کو ممبئی پولیس نے اپنے دفاع کیلئے ریوالور لائسنس جاری کیا تھا۔