سلمان کی ’’کک 2‘‘ کو روہت شیٹی نہیں ساجدنڈیاڈ والا ہی ڈائرکٹ کریں گے

   

سال 2014 میں ریلیز ہوئی سلمان خان اور جیکلین فرنانڈیز اسٹار فلم کک کا ڈائرکشن ساجد نڈیاڈوالا نے کیا تھا۔ فلم باکس آفس پر اچھی چلی اور اب تقریباً 5 سال بعد اس فلم کا ری میک بنائے جانے کی تیاری شروع ہو گئی ہے۔ فلم میں اس بار بھی سلمان اور جیکلین ہی لیڈرول میں ہوں گے لیکن کئی دنوں سے ڈائرکٹر کے نام پر ہی بات اٹکی ہوئی تھی۔ خبر آرہی تھی ڈائرکٹر روہت شیٹی سلمان خان اسٹار اس فلم کا ڈائرکشن دے سکتے ہیں حالانکہ اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ روہت کے علاوہ بھی کئی ناموں کے سامنے آنے کے بعد اب اس بات کا آفیشل اعلان ہو گیا ہے کہ فلم ’’کک 2‘‘ کا ڈائرکشن پہلے حصہ کا ڈائرکشن کرچکے ساجد نڈیاڈ والا ہی کریں گے۔ نڈیاڈوالا گرانڈسن نے اپنے ویریفائیڈ ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کیا ’’افواہوں کو خاموش کررہے ہیں ہم کسی اور ڈائرکٹر کا نام کک 2 کے ساتھ جوڑے جانے کی کسی بھی خبر کی تردید کرتے ہیں۔ سلمان خان کی کک 2 میں اس بار ویلن کون ہوگا اس بات کی اطلاع ابھی نہیں ملی ہے۔ پچھلے پارٹ میں نواز الدین صدیقی نے ویلن کا کردار نبھایا تھا اور کہانی کے کلائمکس میں سلمان نواز کے کردار کو مارڈالتے ہیں کیونکہ کہا جارہا ہے کہ فلم کے دوسرے پارٹ کی کہانی وہیں سے شروع کی جائے گی جہاں پر فلم کے پہلے حصہ کی کہانی ختم ہوئی تھی۔ اس لئے نواز الدین صدیقی کے پھر سے ویلن کے طور پر واپسی کرنے کی توقع بہت کم نظر آرہی ہے۔