سماج وادی پارٹی کسان تحریک کی مکمل حمایت کرتی ہے: اکھلیش یادو

   

لکھنو: اترپردیش کے سابق وزیر اعلی و سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے ہفتہ کی دوپہر میں پرائیویٹ ہیلی کاپٹر سے بہرائچ پولیس لائن پہنچے اور کہا کہ دہلی میں کسان اپنے حق کے لئے احتجاج کر رہے ہیں۔ ہم کسانوں کے ساتھ ہیں۔ اس کے بعد وہ سابق کابینی وزیر یاسر شاہ کی رہائش گاہ کے لئے روانہ ہوگئے۔یادو نے دہلی میں جاری کسانوں کی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی اور پی ڈی اے کسانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کے مطالبات پر عمل کرے۔ اس کے لئے پی ڈی اے اتحاد پورا تعاون کررہا ہے۔یادو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کسانوں کی پارٹی ہے۔ حق اور احترام کے لئے ان کی پارٹی کسانوں کے ساتھ رہے گی۔