سمانتھا صحت یاب ، شوٹنگ پر واپسی

   


حیدرآباد ۔سمانتھا پربھو مائیواسٹائیٹس سے صحتیاب ہوچکی ہیں اور اطلاعات ہیں کہ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں وہ فلم کوشی کے سیٹ پر واپس آجائیں گی۔ تلگو زبان کی یہ رومانوی مزاحیہ فلم شیوا نروانا نے لکھی ہے اور اس کے ہدایتکار بھی وہی ہیں۔کوشی کو 23 دسمبر کو ریلیز کیا جانا تھا لیکن سمانتھا اپنے علاج کے لیے امریکہ چلی گئی تھیں، جس وجہ سے فلم شیڈول کے مطابق مکمل نہیں ہوسکی۔ رپورٹ کے مطابق فلم کی کافی شوٹنگ باقی ہے اور فلمساز اب اسے اگلے برس کے موسمِ گرما میں ریلیز کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔