نئی دہلی، 20 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر ان پر براہ راست نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کانگریس اقتدار میں ہوتی تو ہندوستان کے وزیر اعظم صحافیوں کے سامنے بیٹھ کر ان کے سوالات کے جواب دیتے ۔ راہول گاندھی نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ اگر کانگریس اقتدار میں ہوتی تو ہندوستان کے وزیر اعظم اس میز پر بیٹھے ہوتے ۔ سمجھوتہ کرنے والا وزیر اعظم کبھی اس میز پر نہیں بیٹھ سکتا۔ راہول گاندھی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیر اعظم مودی کے صحافیوں کے سوالات کا سامنا کرنے اور ان سے بات چیت کرنے کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنما مسلسل سوال اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمجھوتہ کرنے والے وزیر اعظم کے لیے اس میز پر یعنی صحافیوں کے سامنے بیٹھ کر ان کے سوالات کے جواب دینے کا امکان نہیں ہے ۔