سمندری طوفان سترنگ۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے لوگوں سے ”چوکنارہنے“ کی اپیل کی

,

   

کلکتہ۔چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ”چوکنارہیں“ کیونکہ منگل کے روز سمندری طوفان ست رنگ کی وجہہ سے بھاری بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان ’ست رنگ‘ کے متعلق ایک الرٹ جاری کیاہے۔

ممتا بنرجی نے کہاکہ ”اکٹوبر5کے روز شدید بارش کاامکان ہے۔ لوگوں سے یہ اپیل کی جاتی ہے کہ وہ غیر ضروری سمندری علاقوں بشمول سندر بن کے پاس جانے سے گریز کریں۔مذکورہ ریاستی حکومت نے انتظامات کئے ہیں“۔

ائی ایم ڈی نے پیر کی رات میں ٹوئٹ کیاکہ ”سمندری طوفان ست رنگ کا مرکز 1730ائی ایس ٹی کے قریب تاخیر20.7این اور طویل 90.1اع 230کے ایم ای۔ایس ای برائے ساگر لینڈ ہے۔

ایسا لگ رہا ہے کہ اس کی پیش رفت این۔ این ای وارڈس اور بنگلہ دیش کے ساحل بی /ڈبلیو تین کونا جزیرہ اور بارسیل کے قریب سے سندویپ میں آج کی نصف رات کے قریب اور 25اکٹوبر2022کے ابتدائی ساعتوں میں گذرے گا“

۔سمندری طوفان ’ست رنگ‘کے پیش نظر ساوتھ24پرگناس کے بکھالی سمندری ساحل پر سیول ڈیفنس کی ٹیموں کو تعینات کردیاگیاہے۔ سیاحوں کوساحل پر جانے سے روک دیاگیاہے جبکہ دوکانات بھی بند کردی گئی ہیں۔

آفات سماوی انتظام کے عہدیدار انمول ساس مور نے کہاکہ ”بڑی چوکسی کے ساتھ ہم نے طوفان کے لئے تیاری کی ہے“۔

محکمہ موسمیات نے پیرکے روز کہاتھا کہ سمندری طوفان کے اثر میں پیر او رمنگل کے روز گرج اور چمک کے ساتھ تیزبارش‘ آسمانی بجلی گرنے‘ اور الگ تھلگ مقامات پربھاری سے بھی شدید بارش ہونے کے قوی امکانات ہیں۔


ائی ایم ڈی نے ایک پریس کانفرنس میں بھی تریپورہ اور اس کے اطراف واکناف میں 24اور25اکٹوبر 2022کے روز موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیاہے۔۔