سمن بیری نیتی آیوگ کے نئے وائس چیرمین

   

نئی دہلی : معروف ماہر اقتصادیات سمن بیری نے اتوار کو نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا۔نیتی آیوگ نے آج یہاں بتایا کہ مسٹر بیری کی تقرری یکم مئی 2022 سے نافذ العمل ہے ۔ وہ ایک تجربہ کار پالیسی ماہر معاشیات اور ریسرچ ایڈمنسٹریٹر ہیں۔ مسٹر بیری نے حکومت کے ایک اہم تھنک ٹینک کے سربراہ کے طورپرڈاکٹر راجیو کمار سے عہدہ سنبھالا۔انہوں نے کہا، “مسٹر راجیو کمار نے مجھے ایک مضبوط تنظیم سونپی ہے ، جس میں بہت ساری نئی، نوجوان صلاحیتیں شامل ہیں۔