سمپ کی صفائی کے دوران حادثہ دو افراد بشمول نوعمر لڑکا فوت

   

حیدرآباد 8 اگست (سیاست نیوز ) پانی کے سمپ کی صفائی کے دوران پیش آئے حادثہ میں دو افراد بشمول ایک کم عمر لڑکا فوت ہوگیا۔ سائبر آباد دنڈیگل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ 30 سالہ جانا ریڈی اور 11 سالہ لڑکا بھوانی پرساد فوت ہوگئے۔ جانا ریڈی ڈریم ویلی علاقہ میں رہتا تھا جس نے بھوانی پرساد کو کام کیلئے اپنے مکان طلب کیا ۔ اس 11 سالہ لڑکے کے ہمراہ اس کا ساتھی بھی پہنچا۔ سمپ کی صفائی کیلئے سمپ میں اترے بھوانی پرساد کی مدد کیلئے جانا ریڈی بھی سمپ میں اتر گیا تاہم انہوں نے برقی تار اور کنکشن کو نہیں دیکھا جس کے سبب برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگئے جنہیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج یہ دونوں فوت ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جانا ریڈی اس کی بیوی مہیشوری اور ایک تین سالہ لڑکی کے ساتھ یہاں مقیم تھے ۔ دونوں سافٹ ویر ملازم تھے۔ پولیس نے حادثہ کی وجوہات کا پتہ کرنے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع