سمیوکت کسان مورچہ کا پینل گرفتار کئے گئے تمام کسانوں کو ایک جیل میں رکھنے کی خواہاں

,

   

نئی دہلی۔ سمیوکت کسان مورچہ(ایس کے ایم)کی لیگل ٹیم نے عآ پ رکن اسمبلی راگھو چڈھا سے بات کی اور مطالبہ کیاکہ مختلف جیلوں میں بند کسانوں کو ایک جیل میں رکھا جائے اور لیگل سل کو کسی قسم کی تحدیدات کے بغیر ان سے ملاقات کی منظوری دے۔انہوں نے اس بات کا بھی مطالبہ کیاکہ ایس کے ایم کی جانب سے کسانوں کو دی جانے والے مالی امداد آسانی سے تقسیم کی جائے۔

ایس کے ایم کی جانب سے جار کردہ ایک بیان میں کہاگیاہے کہ چڈھا جو دہلی جل بورڈ کے چیرمن بھی ہیں نے ”جلد سے جلد ضروری کاروائی کا بھروسہ دلایاہے“اس ریلیز میں کہاگیاہے کہ ”ایس کے ایم لیگل پینل کی راگھو چڈھا سے آج بات چیت ہوئی ہے اور کہاگیاہیکہ مختلف جیلوں میں بند کسانوں کو ایک جیل میں رکھا جائے‘ لیگل پینل کو بغیر کسی رکاوٹ کے ان سے ملاقات کاموقع فراہم کیاجائے اور ایس کے ایم کی جانب سے کی جانے والی مالی مدد کو آسانی کے ساتھ ان میں تقسیم کرائی جائے“۔

جمعہ کے روز لیگل سل کی دہلی‘ تہاڑ جاکر وہاں پر قید کسانوں سے ملاقات کا بھی ذکر کیاگیاہے۔پینل نے ناون شہر ضلع کے گاؤں کاجم پور کے رنجیت سنگھاور موگھا ضلع کے رنجیت سنگھ سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل کے متعلق جانکاری حاصل کی ہے۔ پینل نے کہاتھا کہ تمام کسان جو جیل میں ہیں وہ خوش او رخرم ہیں انہیں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔

اس پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ ایس کے ایم کالیگل پینل اور دہلی کے وکلاء کے پینل کے ساتھ ملکر کسانوں کی ضمانت کی درخواستوں پر کام کررہا ہے۔اس میں مزیدکہاگیاہے کہ ”اب تک دس کسانوں کو ضمانت مل گئی ہے اور پانچ ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہیں

۔ ترجیحات ان کسانوں کو دی جارہی ہے جن پر ائی پی سی کی دفعہ307یا پھر سنگین جرم کا مقدمہ درج نہیں کیاگیاہے“۔اس میں کہاگیاہے کہ جیل میں ہر کسان کو پیسہ فراہم کرنے کا فیصلہ لیگل پینل کرے گا اور پیسے پیر تک ان کے اکاونٹس میں جمع کرادئے جائیں گے۔

پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ 16افراد لاپتہ ہیں جن میں سے 9ہریانہ سے ایک راجستھان اور 6پنجاب سے ہیں اور ”ان کے لئے سرگرم کوششیں کی جارہی ہیں“۔

اس پینل نے ”دہلی حکومت اور پولیس کی 160سی آر پی سی کے تحت کسانوں کو نوٹسیں جاری کرنے پر مذمت کی ہے“اور الزام لگایاہے کہ ”کسانوں کو فرضی مقدمات میں ماخوذ“ کیاجارہا ہے۔

دہلی کی سرحدوں پر تین زراعی قوانین کے خلاف کسان احتجاج کررہے ہیں۔ دہلی میں 26جنوری کے روز نکالی گئی ٹریکٹر ریالی کے دوران تشدد کے واقعات رونما ہوئے تھے۔