سنتوش نگر میں غیر قانونی مساج پارلر پر دھاوا، چار خواتین اور تین افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔/11 جون، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ ۔ ایسٹ زون ٹیم نے علاقہ سنتوش نگر میں غیر قانونی طور پر چلائے جارہے مساج پارلر پر دھاوا کرتے ہوئے 4 خواتین اور دیگر 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سنتوش نگر علاقہ میں سینسیشنل سیلون کی آڑ میں غیر قانونی طور پر مساج سنٹر چلایا جارہا تھا۔ اس سلسلہ میں اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس ٹیم نے وہاں دھاوا کرتے ہوئے 7 افراد بشمول چار خواتین کو حراست میں لے لیا اور انہیں سنتوش نگر پولیس کے حوالے کردیا۔ب