سنجیت یادو معاملہ:پولیس کے راستے میں کون حائل ہے :اکھلیش یادو کا سوال

   

لکھنؤ۔ سماجو ادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے اترپردیش کے ضلع کانپور میں مغویہ سنجیت یادو کے قتل کے معاملے میں پولیس کے طرز عمل پر شبہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو صاف کرنا چاہئے کہ پولیس کو اس حساس معاملے میں قدم اٹھانے سے کون روک رہا ہے ۔کانپور کے برّا علاقے میں پیتھالو جی ٹیکنیشین سجنیت یادو کا گذشتہ 22جون کو اغوا کرلیا گیا تھا جبکہ پولیس نے اس کے چار دوستوں کو گرفتار کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ سنجیت کا قتل کرکے لاش کو پانڈو ندی میں پھینک دیاتھا۔