سنجے دت نے ”ڈبا والوں“ کی مدد کے لئے عوام پر دیا زور

,

   

قبل ازیں ”منا بھائی ایم بی بی ایس“ کے اسٹار اس کام پر توجہہ دلانے کے لئے اپنے مشہور ہونے کے موقف کا استعمال کیاتھا۔ممبئی میں سنجے دت نے ایک ہزار خاندانوں کے لئے کھانے کا انتظام کیاہے

ممبئی۔ ممبئی کی لائف لائن تصور کرتے ہوئے ڈباوالوں کے تئیں اپنی حمایت اور تشویش کا اظہار اداکار سنجے دت نے کیا ہے۔

سوشیل میڈیا کے سہارے مذکورہ اداکار نے لکھا کہ”کئی دہوں سے ڈباوالے ہماری خدمات کررہے ہیں اور کئی ممبئی والوں کو وہ کھانے فراہم کرتے ہیں۔

اب وقت ہے کہ ہم آگے ائیں اور ان کی مدد کریں“۔ سیاسی لیڈر اسلم شیخ کی جانب سے ٹوئٹ کے ذریعہ پیغام کہ”ڈباوالے ممبئی کی دوسری لائف لائن ہیں اور ایک سو سال سے زائد عرصہ سے معیاری کھانے کام کرنے والوں کو ہرروز کھلاتے ہیں۔

مہا وکاس اگھاڑی حکومت لاک ڈالون کے بحران کے وقت میں ان کے ساتھ کھڑی رہنے کے لئے پرعزم ہے“۔

قبل ازیں ”منا بھائی ایم بی بی ایس“ کے اسٹار اس کام پر توجہہ دلانے کے لئے اپنے مشہور ہونے کے موقف کا استعمال کیاتھا۔

ممبئی میں سنجے دت نے ایک ہزار خاندانوں کے لئے کھانے کا انتظام کیاہے

۔سنجے نے کہا ہے کہ ”ہم ایک عالمی بحران سے گذررہے ہیں اور ایسے وقت میں ہر کسی کو ایک دوسرے کے لئے ان حالات میں کھڑے رہنا چاہئے۔

میں خوش قسمت ہوں کہ میں اس مقام پر ہوں جہاں سے میں دوسروں کے لئے اپنی حمایت اور مدد کو وسعت دے سکتاہوں۔

فی الحال میری توجہہ اسی پر ہے۔

پریشان حال لوگوں کے لئے کھانے کی فراہمی آسان کام ہے‘ ہمارے اپنے ملک او رمعاشرے کے لئے ایک شراکت داری ہے“