سنجے راوت کو نیا ای ڈی سمن

   

نئی دہلی : ای ڈی نے شیوسینا ایم پی سنجے راوت کو تازہ سمن جاری کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلہ میں پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا ہے ۔ سنجے راوت کو ممبئی میں ایجنسی کے ریجنل آفس میں حلفیہ بیان ریکارڈ کرانے کیلئے کہا گیا ہے ۔ یہ معاملہ ممبئی کی ایک چال کے ری ڈیولپمنٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق ہے جس میں سنجے راوت کی اہلیہ و دیگر کو بھی ملوث بتایا گیا ہے ۔