ممبئی : شیوسینا کے راجیہ سبھا ممبر سنجے راوت کو 22 اگست تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ تاہم، عدالت نے ان کے ساتھ تھوڑا سی نرمی بھی کی ہے۔ عدالت نے انہیں عدالتی حراست میں ادویات اور گھر کا کھانا فراہم کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔ دراصل راوت کے وکیل نے عدالت میں کاغذات دیئے تھے، جس میں ایم پی کی صحت سے متعلق کاغذات موجود تھے۔ان کی بنیاد پر شیوسینا لیڈر کو گھر کا کھانا اور ادویات دینے کی اجازت دی گئی ہے۔عدالت نے آرتھر روڈ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سے کہا ہے کہ وہ سنجے راوت کی صحت کے بارے میں بتائیں تاکہ ان کیلئے انتظامات کئے جائیں۔