سنجے پانڈے کو 9 دن کی حراست میں بھیج دیا گیا

   

نئی دہلی۔ یہاں کی ایک عدالت نے ممبئی کے سابق پولیس کمشنر سنجے پانڈے کو 2009 کے درمیان نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کے ملازمین کے فون ٹیپ کرنے سے متعلق منی لانڈرنگ مقدمہ کے سلسلے میں9 دن کی ای ڈی حراست میں بھیج دیا۔پانڈے کو منگل کو گرفتار کیا گیا تھا اور یہاں راؤس ایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا۔ای ڈی نے عدالت میں دلیل دی ہے کہ پانڈے کو رام کرشن کی مدد کے لیے کالوں کو ٹیپ کرنے کے لیے 4.54 کروڑ روپے ملے تھے۔”پانڈے نےآئی سیک سیکورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کو شامل کیا حالانکہ وہ فرم میں ڈائریکٹر نہیں تھا لیکن وہ ہر میٹنگ کی صدارت کرتا تھا۔