سندھو،سری کانت اور پرنائے کوارٹر فائنلز میں داخل

   

باسل (سوئٹزرلینڈ)۔ ہندوستانی سرفہرست سنگلز کھلاڑی کدامبی سری کانت، ورلڈ چئنرشپ کے سلور میڈلسٹ پی وی سندھو اور ایچ ایس پرنائے نے سخت جدوجہد کی کامیابی کے ساتھ کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ پاروپلی کشیپ نے بھی ورلڈ نمبر 1 اور اولمپک چئنی وکٹر کوشکست دینے کے بعد کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ ایکسلسن نے یہاں سوئس اوپن بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں واک اووردیا۔ورلڈ نمبر 12 سری کانت جو یہاں 7 ویں نمبر پر ہے انہوں نے فرانس کے کرسٹو پوپوف کو تین گیمز میں شکست دی، اور پہلا گیم ہارنے کے بعد واپسی کرتے ہوئے 13-21، 25-23، 21-11 سے کامیابی حاصل کی۔ پرنائے بھی خسارے سے واپس آئے اور فن لینڈ کے کالے کولجونن پر قابو پا کر سینٹ جیکوب شالے باسل میں 180,000 امریکی ڈالرس انعامی رقم والے مقابلے میں ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں 19-21، 21-13، 21-9 سے کامیابی حاصل کی۔کشیپ کے بھی آخری آٹھ مرحلے میں پہنچنے کے ساتھ ہی ہندوستان کی سیمی فائنل میں جگہ یقینی ہو گئی ہے کیونکہ کامن ویلتھ گیمز کے سابق میڈل جیتنے والے کشیپ کوارٹر فائنل میں پرنائے سے ملنے والے ہیں۔سابق عالمی چمپئن پی وی سندھو جو یہاں کی دوسری سیڈ ہیں انہوں نے بھی ترکی کی یگت نیسلیہان کو 42 منٹ میں 21-19، 21-14 سے شکست دے کر خواتین کے سنگلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔نوجوان ہندوستانی شٹلر اشمیتا چلیہا اسکاٹ لینڈ کی آٹھویں سیڈ کرسٹی گلمور سے سخت معرکے میں 18-21، 20-22 سے ہارکر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ستویک سائی راج رینکی ریڈی اور چراگ شیٹی کی ہندوستان کی ٹاپ مینز ڈبلز جوڑی کو پری کوارٹر فائنل میں انڈونیشیا کے پرمودیا کسوما وردنا اور یرمیا ایرک یوشے یاکب رامبیٹن کے خلاف حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا، وہ واپسی کی کوشش کے بعد 19-21، 20-22 سے ہار گئے۔سری کانت پہلے گیم میں پیچھے رہ گئے کیونکہ پوپوف نے 2-2 سے 4-2 اور پھر 11-4 سے بڑی برتری حاصل کی۔ دنیا میں 12 ویں نمبر پر موجود 29 سالہ کھلاڑی نے اسکور کو 8-11 تک کم کرنے کے لیے مقابلہ کیا لیکن فرانسیسی شٹلر کو قابو نہیں کیا جا سکا کیونکہ وہ پہلی گیم 21-13 سے جیتنے کے لیے پوائنٹس جیتتے رہے۔