سندھو کا حیدرآباد آمد پر شاندار استقبال

   

حیدرآباد۔ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان کیلئے برونز میڈل جیتنے والی بیڈمینٹین کھلاڑی پی وی سندھو کی حیدرآباد آمد پر ایرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔سندھو کے ساتھ ان کے کوریائی کوچ پارک ٹائی سانگ بھی موجود تھے۔اس موقع پر تلنگانہ کے وزیر اسپورٹس وی سرینواس گاؤڈ،اسپورٹس اتھاریٹی اور تلنگانہ اے وینکٹیشور ریڈی، کمیشنر آف پولیس سائبرآباد وی سی سجنرآئی پی ایس ، ایرپورٹ حکام اور دیگر کی جانب سے کھلاڑی اور کوچ کو تہنیت پیش کی گئی۔ایرپورٹ پر تلنگانہ کے وزیر اسپورٹس نے سندھو اور انکے کوچ کا خیر مقدم کرنے والے افراد کی قیادت کی ۔کھلاڑی کی آمد کے بعد ان کی گلپوشی کرنے کے علاوہ کھلاڑی کو انکی ریکارڈ کامیابی پر مبارک باد بھی دی گئی ۔