سندھیاکی دھوکے بازی خاندانی ہے۔ شواہد کے ساتھ اپنی بات کو ولی الرحمانی نے ثابت کی ہے۔ ویڈیو

,

   

کانگریس ورکنگ کمیٹی میں سرگرم مانے جانے والے‘ گاندھی خاندان کے قریبی پارٹی کے سابق لیڈر جیو ترادتیہ سندھیا نے کانگریس پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

اٹھارہ سالوں تک ان کی کانگریس سے وابستگی رہی اور اس دوران پارٹی کے اندر اور کانگریس حکومتوں میں اہم عہدوں اور اہم وزراتوں پر فائز رہے۔

سندھیا کا شمار گاندھی خاندان کے قریبی اور سابق کانگریس صدر راہول گاندھی کے دست راست میں تھا۔

مگر ایسی کیابات ہوگئی کہ 2019کے لوک سبھا الیکشن میں شکست کے بعد سے ان کی بی جے پی سے قریبی بڑھ گئی اور انہوں نے کانگریس کو استعفیٰ دے کر بی جے پی میں شامل ہونے کا بھی اعلان کردیا۔

مگر ان کی سیاسی خلاء بازیوں کے پس پردہ اسباب اور حقائق کا پردہ فاش ممتازیوٹیوبر ولی الرحمانی نے اپنے اس ویڈیو میں کیا ہے اور

انہوں نے اپنے اس خلاصہ میں آر ایس ایس کے نظریہ ساز ساورکر کی کتاب کا بھی حوالہ دیتے ہوئے سندھیا خاندان کو نہ صرف کانگریس سے غداری بلکہ جنگ آزادی سے دھوکہ بازی او رانگریزوں کا ساتھ دینے کا مورد الزام ٹہرایا ہے۔

ویڈیو ضرور دیکھیں

YouTube video