حیدرآباد۔/25 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) سندھیا تھیٹر بھگدڑ واقعہ پر پولیس نے اپنا کڑا رخ اختیار کرلیا ہے ۔ سوشیل میڈیا پر غلط پوسٹ کرنے والوں کے خلاف سٹی پولیس نے کارروائی کا انتباہ جاری کیا ہے۔ سندھیا تھیٹر بھگدڑ واقعہ پر ان دنوں سوشیل میڈیا پر تبصرے اور پوسٹنگ کی جارہی ہے۔ سٹی پولیس نے حالات کا جائزہ لینے کے بعد غلط پوسٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بھگدڑ واقعہ سے متعلق سوشیل میڈیا پر ان دنوں یہ بیانات جاری کئے جارہے ہیں۔ الوارجن کی آمد سے قبل ہی تھیٹر میں بھگدڑ ہوئی۔ سٹی پولیس نے اس پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے باور کیا ہے کہ غلط اطلاعات اور بیانات سے باز رہیں اور حقیقت کو چھپانے اور واقعہ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش نہ کریں۔ سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہی اس واقعہ کو پیش کیا جارہا ہے اور پولیس کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔ سٹی پولیس نے ساتھ ہی عوام کو مشورہ دیا کہ اگر واقعی ان کے پاس کوئی مصدقہ اطلاعات پائی جاتی ہیں تو وہ پولیس سے رجوع کریں۔ع