چینائی : انگلینڈ کے خلاف یہاں کھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ میں روی چندرن اشون نے شاندار سنچری بنائی جس کا ایک ویڈیو بی سی سی آئی نے ٹوئٹ کیا جس میں اشون سے زیادہ ان کے ساتھ وکٹ پر موجود حیدرآبادی فاسٹ بولر محمد سراج زیادہ خوش نظر آئے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے ٹوئٹ کئے گئے اِس ویڈیو پر چند ہی لمحات میں سینکڑوں شائقین نے اپنے ردعمل کا اظہار کرنے کے علاوہ ٹیم کے کئی کھلاڑیوں نے بھی ٹوئٹ کیا جس میں کپتان ویراٹ کوہلی نے ’’سراج میاں‘‘ لکھ کر اِس کے ساتھ دل کا نشان بھی لگایا۔ ایک اور صارف نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ اشون سے زیادہ سنچری پر سراج خوش نظر آئے۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ یہ ویڈیو کرکٹ شائقین میں کافی پسند کیا جارہا ہے ۔