حیدرآباد۔ 23 ڈسمبر (سیاست نیوز) آر ٹی سی بسوں میں خواتین کیلئے مفت سفر کی سہولت کے بعد بسوں میں زائد ہجوم کے پیش نظر ٹی ایس آر ٹی سی نے سنکرانتی تک 200 ڈیزل بسوں کو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تقریباً 50 بسیں آئندہ ایک ہفتہ تک دستیاب ہوں گی۔ کارپوریشن منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے کل بس بھون میں نئی بسوں بشمول لہری سلیپر، راجدھانی اے سی اور ایکسپریس بسوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہالکشمی، خواتین کیلئے مفت سفر پر عملدرآمد کرنے کی وجہ آر ٹی سی بسوں میں کافی ہجوم ہورہا ہے۔