سنکرانتی تہوار کے موقع پر خصوصی آر ٹی سی بسوں کا انتظام

   

نظام آباد :8؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )سنکرانتی تہوار کے موقع پر آرٹی سی کی جانب سے بسوں کا خصوصی انتظام کرتے ہوئے 9؍ جنوری سے 14؍ جنوری تک بسوں کو چلانے کا اعلان کیا ۔ سنکرانتی تہوار کے موقع پر حیدرآباد، بنگلور کے علاوہ آندھرا پردیش کے مختلف علاقوں میں بسیں چلانے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ آرمور ڈپو سے 10 ، بودھن سے 22 ، نظام آباد ڈپو I سے 41 ، نظام آباد IIڈپو سے 35 ، بانسواڑہ سے 23 ، کاماریڈی سے 25 بسوں کو چلایا جائیگا۔ متحدہ ضلع کے 6 ڈپو میں جملہ 191بسوں کو چلانے کے علاوہ آندھرا پردیش کیلئے 29 خصوصی بسیں چلائی جائیں گی ۔