سنکرانتی کے موقع پر چکن و مٹن کی طلب میں اضافہ

   

خریداری کیلئے دوکانات پر عوام کی قطاریں۔ قیمتوں میںاضافہ
حیدرآباد 14 جنوری : ( سیاست نیوز ) : سنکرانتی تہوار کے موقع پر شہر حیدرآباد اور سکندرآباد میں چکن اور مٹن کی خریداری کیلئے دکانات پر لمبی قطاریں دیکھی گئی ۔ سنکرانتی کے موقع پر مہمانوں کا استقبال بریانی اور مرغ سے کیا جاتا ہے ۔ چکن اور مٹن کی خریداری کیلئے دکانوں پر صبح سے ہی قطار دیکھی گئی ہے ۔ تہوار کے موقع پر چکن کی قیمت اسکن کے ساتھ 160 ، بغیر اسکن 210 اور بون لیس چکن 240 روپئے تھی ۔ تہوار کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صارفین کی لمبی قطار کو دیکھتے ہوئے ٹن 850 روپئے سے 1100 تک بیچا گیا ۔ تہوار کی خوشی میں عوام نے قیمت کی پرواہ کئے بغیر چکن و مٹن خریدا ۔ کئی دکانات پر چکن اور مٹن چند منٹوں میں ختم ہونے پر دکانداروں نے اضافی انتظام کیا ۔ مٹن کیلئے ضیا گوڑہ ، بھوئی گوڑہ اور چنگی چرلہ ہول سیل مارکٹ سے خرید کر دکانوں پر گوشت فروخت کیا ۔ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب ، چلکل گوڑہ ، پنجہ گٹہ اور ملکاجگری و دیگر علاقوں میں عوام صبح 6 بجے سے دکانات پر قطار لگائے ہوئے کھڑے تھے ۔ تلنگانہ کی مہمان نوازی دنیا بھر میں مشہور ہے ۔ تہوار کے موقع پر عوام اپنے مہمانوں کیلئے مختلف پکوانوں کا اہتمام کرتے ہیں جس کی مثال آج دیکھی گئی ۔ ش