سنگارینی کالریز یونین انتخابات 27 ڈسمبر کو ہونگےتلنگانہ ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ

   

حیدرآباد 21 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے سنگارینی کالریز یونین کے انتخابات کی اجازت دیدی ۔ عدالت نے کہا کہ یہ انتخابات 27 ڈسمبر کو مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد ہونگے ۔ حکومت سے انتخابات کو ملتوی کرنے داخل درخواست کو عدالت نے مسترد کردیا ۔ اس پر آج ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ حکومت نے 27 ڈسمبر کے بجائے آئندہ مارچ میں انتخابات کی عدالت سے اجازت طلب کی تھی۔ ڈپٹی سالیسٹر جنرل نے عدالت کو بتایا کہ انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ سابق حکومت میں سنگارینی کالریز کے انتخابات کئی مرتبہ ملتوی کئے گئے۔ اگر پھر ملتوی کئے جائیں تو ورکرس میں مایوسی پیدا ہوگی۔ سالیسٹر جنرل نے کہا کہ دوبارہ التواء کی گنجائش نہیں ہے۔ ہائی کورٹ نے حکومت سے سابق میں داخل کردہ حلفنامہ کا حوالہ دیا جس میں اسمبلی نتائج کی پرواہ کئے بغیر سنگارینی انتخابات کا وعدہ کیا گیا تھا۔ فریقین کی سماعت کے بعد ہائی کورٹ نے 27 ڈسمبر کو انتخابات منعقد کرنے کی ہدایت دی۔