سنگاریڈی میں صحافیوں کیلئے آنکھوں کی روشنی پروگرام

   

سنگا ریڈی۔ 25 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ ڈاکٹر شرتھ کلکٹر ضلع نے کہا کہ صحافیوں کے لیے کنٹی ویلگو آنکھوں کی روشنی کیمپ سینٹ انتھونی ڈگری کالج سنگا ریڈی میں منعقد کیا گیا جو کہ کامیاب رہا صحافی اپنے اہل خانہ کے ساتھ آنکھوں کی روشنی کے کیمپ پہنچ کر آنکھوں کا ٹیسٹ کروایا جملہ 199 افراد نے اپنی آنکھوں کا ٹیسٹ کروایا 43 افراد میں ریڈنگ گلاسس دیے گئے 32 عینک منگوائے گئے 16 افراد کے سرجری کے لیے تفصیلی معائنہ کے بعد کہا گیا آنکھوں کے امراض سے متعلق تفصیلی طور پر تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔