سنگاریڈی میں مسلسل بارش سے زراعت کو شدید نقصان

   

سنگاریڈی۔ضلع سنگاریڈی میں مسلسل 6 دن سے بارش ہونے کے باعث تالابوں کے قریب رہنے والے کھیتوں کو شدید نقصان ہوا ہے ۔ضلع میں اس مرتبہ موسم خریف کے دوران 7 لاکھ 26 ہزار 577 ایکر اراضی پر کاشت کی جا رہی ہے جو کہ گذشتہ سال کی بہ نسبت زیادہ رقبہ پر کاشت کی جا رہی ہے ۔ 6.8580 پر دھان 1.03615 پر تور اور سو یا بین ‘ کپاس کے علاوہ دیگر سبزیوں کی کاشت کی جا رہی ہے ۔ ضلع میں 444 ایکر اراضی پر فصلوں کو بارش سے نقصان ہوا ہے جس میں رائے کوڈ ‘ نیالکل ‘ وٹے پلی ‘ من پلی ‘ جھرہ سنگم منڈل شا مل ہیں ۔ بتا یا جا تا ہیکہ 33 کسانوں کی فصلوں کو نقصان ہوا ہے جس کی مالیت 35 لاکھ بتائی جا رہی ہے۔

سڑک حادثہ میں خاتون ہلاک
حسن آباد : چیریال ٹاون کے مضافات میں آج صبح تیز رفتار موٹر سائیکل کے بے قابو ہوکر گرجانے کے باعث پچھلی نشست پر سوار 65 سالہ موٹر سائیکل چلانے والے متوفیہ کے فرزند نرسمہلو معمولی زخمی ہوگئے ۔ اطلاع پاکر سب انسپکٹر جے موہن بابو نے ضابطے کی کارروائی انجام دیکر نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم چیریال مردہ خانہ کو منتقل کیا نیز کیس درج و تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ۔