سنگاریڈی میں کورونا کی بس سرویس کے ذریعہ موبائل ٹسٹنگ

   

سنگاریڈی :ضلع سنگاریڈی میں کورونا وائر س کے پھیلائو کے اضافہ کو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت کی جانب سے موبائیل ٹسٹنگ بس کے ذریعہ سنگاریڈی کے اندرا کالونی میں 32 افراد کا ٹسٹ کیا گیا ۔اسی طرح پٹن چیرومنڈل میں 40 افراد کا موبائیل ٹسٹنگ بس کے ذریعہ ٹسٹ کیا گیا ۔موبائیل ٹسٹنگ بس کے ذریعہ ٹسٹ کئے جانے والے افراد کی رپورٹ حیدرآباد روانہ کر تے ہوئے اندرون دو دن رپورٹ حاصل کی جائیگی ۔ڈسٹرکٹ میڈ یکل اینڈ ہیلت آفیسر نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ موبائیل ٹسٹنگ بس کے ذریعہ ٹسٹ کئے گئے افراد کی رپورٹ میں اگر مثبت مریض پائے گئے تو ایسے افراد کی نشا ندہی کر تے ہوئے ان کے علاج و معالجہ پر خصوصی توجہ دی جائے۔اور موبائیل ٹسٹنگ بس کے ذریعہ ضلع کے مختلف مقامات پر عوام کا ٹسٹ کیا جائیگا۔سنگاریڈی میں آج 29 کورونا وائرس سے متاثر مثبت مریض پائے گئے اب تک ضلع میں جملہ 3048 کورونا وائرس سے متاثر مریض جس میں 985 Active کیسس ہے۔صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2017 اور کورونا وائرس سے فوت ہونے والوں کی تعداد 46 ہے ۔ ہوم آئیسولیشن میں رہنے والوں کی تعداد 907 جواپنا علاج پا بندی سے کروا رہے ہیں ۔ آج 1006 افراد کا کورونا ٹسٹ کیا گیا ہے جبکہ ضلع سنگاریڈی میں جملہ اب تک 13761 افراد کا کورونا ٹسٹ کیا گیا ہے ۔ 863 افراد کی ٹسٹ رپورٹ آنا ہے ۔ ضلع سنگاریڈی میں کورونا متاثرین کے علاج و معا لجہ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ سرکاری دواخانہ سنگاریڈی میں 21 مریض زیر علاج ہیں اور 69 بیڈس خالی ہیں۔ ایم این آر ہا سپٹل سنگاریڈی میں 30 مریض زیر علاج ہیں 70 بیڈ خالی ہے۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے کہا کہ عوام کو چا ہیے کہ وہ کھا نسی ‘ بخار اور سا نس لینے میں تکلیف ہو تو وہ فوری اپنا میڈ یکل ٹسٹ کروالیں ۔ اور گھر سے باہر نکلتے وقت ما سک کا استعمال کریں اور تمام احتیاطی تدابیر اپنائیں۔