حیدرآباد، 14 اکتوبر (یو این آئی) سنگاپور ایئر لائنز نے حیدرآباد سے سنگاپور کیلئے سرویس شروع کرنے کا اعلان کیا۔ایک ریلیز کے مطابق پہلی پرواز حیدرآباد ائرپورٹ سے 30 اکتوبر کو رات 23.10 بجے روانہ ہوگی۔ حیدرآباد و سنگاپور کے درمیان روزانہ پروازیں رہیں گی جس میں اے -350 خدمات ہر جمعرات، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چلائی جائیں گی۔ ایئر لائن ہفتے کے بقیہ حصے میں اپنی بی737-8 نیرو باڈی خدمات جاری رکھے گی۔سنگاپور ایئر لائنز جنرل منیجر سائی ین چن نے کہاکہ ہمیںاے -350 طیاروں کے ساتھ حیدرآباد تک اپنی خدمات کو بڑھانے پر خوشی ہے ۔ ائربس اے -350 میڈیم ہول ہوائی جہاز، ہماری ایوارڈ یافتہ انفلائٹ سروس کے ساتھ حیدرآباد کے مسافروں کو بہتر سہولت فراہم کرے گا۔