حیدرآباد 14 مئی (سیاست نیوز) حیدرآباد کی مشہور و روایتی بریانی نے سنگاپور میں منعقدہ انڈین بریانی فیسٹیول میں اپنی منفرد شناخت بنائی ہے۔ انڈین ہائی کمیشن کی جانب سے سنگاپور میں گریٹ انڈین بریانی فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا جو 24 مئی تک جاری رہے گا۔ ہندوستان کی مختلف مرغوب اور پسندیدہ غذاؤں کے علاوہ حیدرآباد کے بشمول 7 مختلف علاقوں کی بریانی کی ڈشس کو فیسٹیول میں پیش کیا گیا ہے۔ ہندوستانی غذاؤں کے پرستاروں کی جانب سے بریانی اور دیگر ڈیشس کو کافی پسند کیا گیا۔ حیدرآباد، لکھنؤ، کیرالا، دہلی، کولکتہ اور ٹاملناڈو کے امبور میں تیار کی جانے والی بریانی شائقین کے لئے پیش کی گئی ہے۔ ہندوستان کی روایتی تہذیب اور روایات کے علاوہ دنیا بھر کے شائقین کو ہندوستانی غذاؤں سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتے ہوئے انڈین ہائی کمیشن نے غذاؤں کا فیسٹیول منعقد کیا۔ فیسٹیول میں شامل افراد نے ہندوستانی ہائی کمشنر کی ستائش کی۔ ہندوستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ فیسٹیول کے ذریعہ دنیا بھر کے عوام ہندوستانی تہذیب اور غذاؤں سے واقفیت حاصل کرینگے جس کے بارے میں سنتے رہے ہیں۔V/1/m/b