سنگدل عورت نے سوتیلے بیٹے کا قتل کردیا

   

بغداد : عراق میں ایک عورت نے سات سالہ سوتیلے بیٹے کو انتہائی اذیت دیتے ہوئے قتل کردیا۔ ملزمہ نے کم سن لڑکے کو زبردستی ایک کلو سے زیادہ نمک کھانے پرمجبور کیا۔ کھانے سے انکار پرسوتیلی ماں اسے تیز دھار آلے سے زخمی کرتی رہی۔اخبار 24 کے مطابق قتل کا یہ ہولناک واقعہ عراق کے شہر بغداد میں پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے نہ صرف ملزمہ بلکہ مقتول کے والد کو بھی ملزم قرار دیتے ہوئے اسے لاپروہی برتنے پرسزا کا حقدار ٹہرایا۔بغداد پولیس نے اس حوالے سے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول کو انتہائی بے دردی سے زخمی کرکے قتل کیا گیا۔ مقتول کے جسم پرتیز دھارآلے کے بے شمار زخم تھے جبکہ بجلی کا کرنٹ لگانے کے بھی نشانات واضح تھے۔مقتول بچے کے معدے سے نمک کی بڑی مقدار کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔