سنیل گروور کپل شرما کا کامیڈی شو نہیں دیکھتے

   

کامیڈین اور ایکٹر سنیل گروور کپل شرما کے مشہور ’’دا کپل شرما شو‘‘ کو نہیں دیکھتے ہیں یہ بات انہوں نے بھارت فلم کے پرموشن کے دوران بتائی۔ غور طلب ہے کہ پچھلے دنوں ایسی خبریں آئی تھی کہ سلمان خان سنیل گروور کو کپل شرما کے شو میں لے کر آسکتے ہیں۔ بتادیں تفریحی دنیا کے مشہور کامیڈین کپل شرما اور سنیل گروور کے رشتوں کے تعلق کو لے کر ہمیشہ سے خبریں آتی رہی ہیں کپل کا جو سب سے بڑا تنازعہ رہا وہ ان کے ہی دوست سنیل گروور کے ساتھ رہا ہے۔ یہ بات سبھی جانتے ہیں کہ آسٹریلیا سے واپس آتے وقت کپل نے سنیل گروور کے ساتھ پلین میں ہاتھا پائی کی تھی خبروں کی مانیں تو اس لڑائی کی وجہ سے سنیل گروور چندن پر بھاکر، علی اصغر اور کئی فنکاروں نے کپل شرما کا شو چھوڑدیا تھا بعد میں کپل نے سنیل گروور سے معافی بھی مانگی لیکن سنیل نے ان سے دوری بنائے رکھنا ہی بہتر سمجھا کپل شرما کئی بار سنیل گروور کے سامنے اپنے شو کا حصہ بننے کا پیشکش کرچکے ہیں۔