ممبئی،11 اگست (آئی اے این ایس) بالی ووڈ اداکارہ کنیکا کپور نے سنی دیول کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اداکاری دیکھنا ایک شاندار تجربہ تھا اور جب وہ اپنے مکالمے ادا کرتے تھے تو پورا سیٹ خاموش ہوجاتا تھا۔کنیکا کپور نے فلم بٹوارہ میں سنی دیول کے بیٹے راج ویر دیول کے مدمقابل کام کیا ہے۔ سنی دیول کے ساتھ ملاقات اور ان کے رویے کو یاد کرتے ہوئے کنیکا نے کہا کہ وہ انتہائی شائستہ، مہربان اورگرمجوش شخصیت کے مالک ہیں۔فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک دو ایسے مناظر میں وہ بھی مختصر طور پر شامل تھیں، جہاں انہیں سنی دیول کو قریب سے اداکاری کرتے دیکھنے کا موقع ملا۔ وہ ایک جملہ بولتے اور پورا سیٹ خاموش ہوجاتا تھا۔ ہر ٹیک کے بعد بھی سب لوگ تالیاں بجاتے تھے۔کنیکا نے فلم’بٹوارہ 1947‘کی اور شوٹنگ کے ایک جذباتی واقعے کو یاد کیا۔ کرن دیول کے ساتھایک انتہائی جذباتی منظر ادا کرنے کے لیے کہا گیا۔ اس موقع پر اداکارہ پریتی زنٹا اور سنی دیول بھی سیٹ پر موجود تھے۔کنیکا کے مطابق منظر کی ادائیگی کے دوران وہ مکمل طور پر جذبات میں ڈوب گئی تھیں۔ جب تک ہدایت کار نکٹ نہیں کہا، وہ اسی کیفیت میں رہیں۔ منظر ختم ہونے کے بعد بھی ان کی آنکھوں میں آنسو تھے اور وہ بے اختیار رو رہی تھیں۔ آنسوؤں کی وجہ سے انہیں کیمرے کے پیچھے موجود افراد بھی واضح طور پر دکھائی نہیں دے رہے تھے، لیکن اچانک انہیں تالیاں بجنے کی آواز سنائی دی۔ جب دھندلی نگاہوں سے دیکھا تو لوگ اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکرتالیاں بجا رہے تھے جو ان کے لئے بڑی بات ہے۔