سوئیڈن کے شہزادہ فلپ اور اہلیہ کورونا پازیٹیو

   

اسٹاکہوم : سوئیڈن کے شہزادہ کارل فلپ اور ان کی اہلیہ شہزادی صوفیا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔سوئیڈش رائل کورٹ کے مطابق شہزادہ فلپ اور شہزادی صوفیا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ تاہم دونوں کی طبیعت بہتر ہے، شاہی خاندان کے دیگر افراد کا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔