سود کا مسئلہ صرف مذہبی نہیں : مولانا فضل الرحمن

   

لاہور : جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہیکہ شرعی عدالت نے سود کے خلاف فیصلہ دیا ہے، یہ صرف مذہبی لوگوں کا مسئلہ نہیں ہے، اس کے خلاف اب قومی اور اجتماعی طور پر محنت کرنی ہوگی۔مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شرعی عدالت نے سود کے خلاف فیصلہ دیا ہے، جس پر عملدرآمد کیلئے وزیر اعظم سے بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں جس سے نکلنا آسان کام نہیں۔پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا ہیکہ قراردادیں اور سیمینار میں کی جانے والی گفتگو حکومت کی رہنمائی کرے گی۔ ہماری معیشت دیوالیہ کے قریب تھی، اسحاق ڈار جیسے ہی واپس آئے ڈالر گھبرا کر نیچے آگیا۔