سورت ایرپورٹ پر 68 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے بسکٹ ضبط

   

سورت : گجرات کے شہر سورت کے بین الاقوامی ایرپورٹ پر کسٹمز نے چہارشنبہ کو ایک بین الاقوامی مسافر کی طرف سے چھوڑی گئی ٹرالی سے 68 لاکھ روپے مالیت کے 10 سونے کے بسکٹ ضبط کئے۔ شارجہ سے ایک پرواز ایرپورٹ پر پہنچنے کے بعد، ایک مسافر نے کسٹم افسرکو ٹرالی پر فلپ کورکے پیچھے رہ جانے کے بارے میں آگاہ کیا۔ چیک کرنے پر، افسر نے 10 سونے کے بسکٹ برآمد کیے، جو کور میں لپٹے ہوئے تھے۔ افسر نے کہا کہ چیکنگ کے دوران پکڑے جانے کے ڈر سے مسافر نے اسے پیچھے چھوڑ دیا ہوگا۔
کسٹم افسران مسافرکا سراغ لگانے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا مطالعہ کر رہے ہیں۔