سورنا گروپ اور سائی سوریہ ڈیولپرس کے اداروں میں ای ڈی کی تلاشی

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے چہارشنبہ کو حیدرآباد میں سورنا گروپ اور سائی سوریہ ڈیولپرس سے منسلک احاطوں میں تلاشی لی ۔ مرکزی ایجنسی نے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلہ میں سورانا گروپ کی کمپنی بھاگیہ نگر پراپرٹیز کے انتظامی سربراہوں اور نمائندوں کے دفاتر اور رہائش گاہوں کی تلاشی میں مصروف ہے ۔ ای ڈی کی ٹیمیں سکندرآباد ، جوبلی ہلز اور بوئن پلی میں دو رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے مختلف احاطوں میں تلاشی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ نومبر 2024 میں سائبر آباد پولیس کے ای او ڈبلیو نے ایک ایف آئی آر درج کی اور سائی سوریہ ڈیولپرس کے پرموٹر کے ستیش چندر گپتا اور بھاگیہ نگر پراپرٹیز کے پرموٹر نریندرا سورنا کو گرفتار کیا تھا ۔ انہوں نے مبینہ طور پر ایک پلاٹ کے لیے پیشگی ادائیگی کے طور پر ایک شخص سے 1.45 کروڑ روپئے حاصل کرتے ہوئے اسے دھوکہ دیا تھا ۔ ان پر الزام ہے کہ وہ وٹے ناگولا پلی میں ایک زمین سائی تلسی انکلیو IV اور شن مکھانواس کے نام سے فرضی منصوبے بنائے ۔ انہوں نے مبینہ طور پر 3.25 کروڑ روپئے میں ایک زمین فروخت کا معاہدہ کیا اور شکایت کنندہ سے اڈوانس کے طور پر 1.45 کروڑ روپئے حاصل کئے اور زمین کی رجسٹریشن کروائے بغیر ہی یہ لوگ فرار ہوگئے ۔ ستیش چندر گپتا کے خلاف 11 فوجداری مقدمات درج ہیں۔۔ ش