سوشلزم اور سیکولرازم کو آئین کی تمہید کا حصہ ہونا چاہیے: پٹنائک

   

بھونیشور: کو اوڈیشہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نوین پٹنائک نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ ‘سوشلزم اور سیکولرازم’ کے دو الفاظ ہندوستانی آئین کی تمہید کا حصہ ہونے چاہئیں۔.پٹنائک نے یہ بات ایوان میں ہنگامہ آرائی کے ایک دن بعد کہی ہے کہ اسمبلی کے داخلی دروازے کے قریب دکھائے گئے آئین کی نقل میں دو الفاظ ‘سوشلسٹ اور سیکولرازم’ کا ذکر نہیں کیا جا رہا ہے۔.اس معاملے پر سوالات کا جواب دیتے ہوئے، سابق وزیر اعلیٰ نے صحافیوں کو بتایاکہ یہ ٹھیک نہیں ہے۔. ایسا نہیں ہونا چاہیے۔. ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے۔بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے رہنماؤں نے منگل کو اسمبلی میں اس معاملے کو اٹھایا تھا اور مبینہ غلطی کی اصلاح کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دو بار ملتوی کر دی گئی تھی۔