سوشل میڈیا پر مودا کی رسائی کی شناخت کیلئے نیا قانون

   

نئی دہلی ۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)حکومت سوشیل میڈیا کمپنیوں کیلئے نئے آئی ٹی قواعد کو قطعیت دے رہی ہے جس سے اس قسم کے پلیٹ فارمس پر اطلاعات کی ترسیل کرنے والے کے ٹھکانے اور مقام کا اتہ پتہ چل جائے گا۔ مجوزہ قواعد میں جھوٹی خبروں کو سوشیل میڈیا سے اندرون 24 گھنٹے ہٹانے کی گنجائش بھی شامل ہے۔ حکومت نے کہا کہ نئے ضابطوں میں ٹکنالوجی پر مبنی ایسے خودکار آلے نصب کرنا بھی شامل ہے جو (آلات) غیرقانونی مواد کی رسائی کو روکتے ان سے عوام کی رسائی کو روکا جاسکے۔