حیدرآباد ۔ 17 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : عادل آباد پولیس نے انسٹاگرام پر چاقو کے ساتھ ایک پوسٹ اپ لوڈ کر کے عوام کو دہشت زدہ کرنے کے الزام میں تین نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ۔ ان کے خلاف گانجہ کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ۔ عادل آباد ٹو ٹاون انسپکٹر کروناکر راؤ نے بتایا کہ کے سائی وردھن ، کے آشیش اور کے نلیش کو سوشیل میڈیا کے انسٹاگرام پر چاقو کے ساتھ پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا اور انہوں نے گانجہ کا استعمال کیا ہے یا نہیں اس کا بھی ٹسٹ کیا گیا ۔ جس میں تصدیق کی گئی کہ کے سائی وردھن اور کے آشیش نے گانجہ کا استعمال کیا ۔ انسپکٹر نے بتایا کہ تینوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا گیا ۔ پولیس نے عوام کو خبردار کیا کہ اگر کوئی بھی شخص سوشیل میڈیا پر اس طرح کے پوسٹ یا دھمکی آمیز پوسٹ کرے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ پولیس پرامن ماحول فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ عوام کو چاہئے کہ وہ بھی امن کی برقراری کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔۔ ش