سوماجی گوڑہ میں جسم فروشی کا ریاکٹ بے نقاب

   

حیدرآباد ۔ 23 اکٹوبر (سیاست نیوز) پنجہ گٹہ پولیس نے سوماجی گوڑہ علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے جسم فروشی کے ریاکٹ کو بے نقاب کردیا۔ راج بھون روڈ پر واقع ایک اپارٹمنٹ کے فلائیٹ میں جسم فروشی کا کاروبار جاری تھا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین جسم فروش لڑکیوں کو اس چنگل سے آزاد کروالیا جن کا تعلق مغربی بنگال ریاست سے بتایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کارروائی میں ایک معاون آرگنائزر ششی کنٹھایولائی اور دو گراہکوں کو بھی گرفتار کرلیا جبکہ اصل آرگنائزر مفرور بتایا گیا ہے۔ ع