نئی دہلی :جنگ زدہ یوکرین کے سومی سے نکالے گئے 213 ہندوستانی طلبہ کو لے کر ایک اور طیارہ جمعہ کو صبح تقریباً 11 بجے دہلی پہنچا۔ قبل ازیں شہر سومی سے نکالے گئے 242 ہندوستانی طلبہ کو لے کر ایک اور طیارہ آج صبح چھ بجے دہلی پہنچا تھا۔ ہندوستان نے سومی سے نکالے گئے 600 طلبہ کو واپس لانے کے لیے پولینڈ تین طیارے بھیجے تھے ۔ اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے ہندوسانی طلبہ کا یہاں پہنچنے پر خیر مقدم کیا۔ ‘آپریشن گنگا’ کے تحت اب تک 17000 سے زیادہ ہندوستانیوں کو یوکرین سے نکالا گیا ہے ۔ یوکرین میں پھنسے ہندوستانیوں کو‘رومانیہ، سلوواکیہ، ہنگری اور پولینڈ کے راستے ہندوستان لایا جا رہا ہے ۔