سوناکشی کے گھر پولیس پہنچی

   

ممبئی۔12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش پولیس کے عہدیدار ممبئی میں اداکارہ سوناکشی سنہا کے مکان پہنچے تاکہ گزشتہ سال ان کے خلاف درج دھوکہ دہی کے ایک کیس کے سلسلہ میں ان سے پوچھ تاچھ کی جاسکے۔ تاہم سوناکشی گھر پر نہیں تھیں۔ یہ کیس ایک ایونٹ آرگنائزر نے درج کروایا تھا جس کا الزام ہے کہ بکنگ کی رقم کے طور پر 24 لاکھ روپئے مبینہ طور پر قبول کرلینے کے بعد دہلی کے ایونٹ میں حاضر نہیں ہوئیں ۔ اس پر وہ پولیس سے رجوع ہوا لیکن سوناکشی کا موقف ابھی تک نامعلوم ہے۔