سونو سود : بیرون ملک میں پھنسے متعدد میڈیکل طلبا کو گھر پہنچایا

   

ممبئی : اداکار سونو سود نے بیرون ملک میں پھنسے بہت سے میڈیکل طلباء کی وطن واپسی میں مدد کی ہے ۔کورونا بحران کے درمیان سونو سود ضرورت مندوں کے لئے سپر ہیرو ثابت ہوئے ہیں۔ لاک ڈاؤن میں پھنسے مہاجر مزدوروں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے بعدسونو سود اب بیرون ملک میں پھنسے میڈیکل طلبا کی گھر واپسی میں مدد کر ررہے ہیں۔ سونو نے کرغزستان میں پھنسے تقریبا ً1500 طلباء کی وطن واپسی کے لئے پرائیویٹ ایئر لائن اسپائس جیٹ کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔