سونیا گاندھی صدر کانگریس برقرار رہنے کا امکان

,

   

نئی دہلی: راہول گاندھی کے قریبی قائدین اور کانگریس کے ویٹرنس کے درمیان اثر و رسوخ کی رسہ کشی جاری ہے اور ان حالات میں سونیا گاندھی عبوری صدر کانگریس کی حیثیت سے عنقریب ایک سال مکمل کرنے والی ہیں۔ تاہم موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے مستقبل قریب میں پارٹی ذرائع کو نہیں لگتا کہ قیادت میں کوئی تبدیلی ہوگی۔ ذرائع کا اعادہ ہے کہ فی الحال کانگریس میں صدر کے عہدہ کیلئے نہ کوئی بات چیت ہورہی ہے اور نہ کوئی سرگرمی نظر آرہی ہے۔