سونیا گاندھی نے سچائی‘ عدم تشدد اورحب الوطنی کا پرچم لہرایا۔ویڈیو

,

   

سونیاگاندھی نے جو تقریر کی وہ مودی کے لال قلعہ سے دی گئی تقریر سے کافی مختلف تھی۔

نئی دہلی۔ کانگریس صدر سونیاگاندھی نے یوم آزادی کے موقع پر کہاکہ لاکھوں ہندوستانی یومیہ اساس پر امتیازی سلوک اور انصافی کاشکار ہیں اور زوردیا کہ سماجی ہم آہنگی اور روداری کے بغیر ملک کی ترقی نہیں ہوسکتی ہے۔

جمعرات کے روز پارٹی ہیڈکوارٹر میں قومی پرچم کشائی کی رسم انجام دینے کے بعد انہوں نے کہاکہ ”ہندوستان نے تمام شعبہ حیات میں تیزی کے ساتھ ترقی کی مگر اس کے ساتھ ہماری بنیادی اصول‘ سچائی‘ عدم تشدد‘ ہمدردی اور بے لوث وطن سے محبت بھی وابستہ رہی ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”ہندوستان میں تعصب‘ توہم پرستی‘ فرقہ واریت‘جنونیت‘ نسل پرستی‘ عدم روداری اور ناانصافی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے‘ جس کے لاکھوں ساتھی شہری یومیہ انصاف سے پر امتیازی سلوک کاشکار ہورہے ہیں“۔

سونیا نے مزید کہاکہ ”ہم ہر حال میں بطور قوم ناانصافی‘ عدم روداری اور امتیازی سلوک کی ہر کاروائی کے خلاف کھڑے ہونا ضروری ہے تاکہ حقیقی معنی میں ہم آزادی کاجشن مناسکیں“۔

انہوں نے کہاکہ بے شمار قربانیوں کے نتیجے میں ہمیں آزادی ملی ہے اور ہر شہری پر زوردیاکہ وہ آزادی‘ بھائی چارہ‘ امن او رمساوات کے اقدار کی حفاظت اور احیاء عمل میں لائی۔

YouTube video

ملک کے اندر او ربیرون ملک رہنے والے تمام ہندوستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کانگریس صدر نے ان سے استفسار کیاکہ وہ کبھی مصلح دستوں کی ان کی قربانیوں کو فراموش نہ کریں جس کے ذریعہ ملک کی سالمیت برقرار ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے قومی کسانوں‘ مزدوروں‘ کلاکاروں‘ سائنس دانوں‘ صنعت کاروں‘ ٹیچرس‘ ارٹسٹوں‘ مصنفوں‘ اور جہدکاروں کو بھی خراج پیش کیا‘ او رکہاکہ قومی تعمیرمیں ان لوگوں نے کافی اہم رول ادا کیاہے۔

سونیاگاندھی نے نوجوانوں سے یہ کہاکہ ایک ترقی یافتہ ملک سائنسی اثر اور امن کے قیام کے خیال سے ہی قائم ہوسکتا ہے۔سونیاگاندھی نے جو تقریر کی وہ مودی کے لال قلعہ سے دی گئی تقریر سے کافی مختلف تھی۔

سونیاگاندھی نے اپوزیشن پارٹیوں کومشورہ دیا کہ وہ لوگوں کے جمہوری حقوق کے خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کریں اور جو سماجی ضرورت ہے اس کے لئے آواز اٹھائیں جس کو مودی مسلسل نظر انداز کررہے ہیں۔

کانگریس کے سینئرلیڈر چدمبرم نے کہاکہ عمرعبداللہ‘ محبوبہ مفتی‘ فاروق عبداللہ اور دیگر کے لئے آزادی کیوں نہیں ہے۔

کانگریس ایک ہیش ٹیگ چلارہی ہے مودی لال قلعہ سے جھوٹ بول رہے ہیں‘ جو سوشیل میڈیاپر ٹرینڈ کررہے ہیں جس میں دعوی کیاگیاہے کہ وزیراعظم نے جو دعوے کئے ہیں وہ زمینی حقیقت سے میل نہیں کھاتے۔