اگست کی 2تاریخ سے چیف منسٹر کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر وی مرلی تھرن نئی دہلی کی اپنی رہائش گاہ پر بھوک ہڑتال شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے
تھرونینتھاپورم:کیرالا میں بی جے پی کے واحد رکن اسمبلی راجا گوپال نے ہفتہ کے روز ایک دن کی بھوک ہڑتا ل کا پارٹی اسٹیٹ کمیٹی دفتر میں آغا ز کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سونے کی تسکری کے معاملے میں چیف منسٹر کیرالا اپنا استعفیٰ پیش کریں۔
سفارتی سامان کے ذریعہ ہوئی سونے کی تسکری کے معاملے میں ”اخلاقی ذمہ داری“ تسلیم کرتے ہوئے چیف منسٹر پینارائی وجین سے استعفیٰ کی مانگ پر مشتمل بی جے پی کے احتجاجی پروگرام کا حصہ مذکورہ بھوک ہڑتال بھی ہے۔
بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری بھوپیندر یادو نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بھوک ہڑتال کیمپ کا افتتاح کیا کہ اور ریاستی پارٹی سربراہ کے سریندرن اس بھوک ہڑتال کی قیادت کررہے ہیں۔
بھگوا پارٹی نے اس ضمن میں ایک ان لائن ریالی بھی درالحکومت میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا افتتاح پارٹی کے سابق ریاستی صدر کمانام راج شیکھرن کریں گے۔
اگست کی 2تاریخ سے چیف منسٹر کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر وی مرلی تھرن نئی دہلی کی اپنی رہائش گاہ پر بھوک ہڑتال شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے۔
یواے ای سفارت خانہ کے دوسابق ملازمین اور دیگر کی گرفتاری کے بعد سے سونے کی تسکری کے معاملے میں ریاستی حکومت پر تشدید تنقیدیں کی جارہی ہیں۔
مذکورہ اپوزیشن پارٹیوں کا الزام ہے کہ اس معاملے میں چیف منسٹر کا دفتر ملوث ہے جس کو ریاستی حکومت کی جانب سے سختی کے ساتھ مستردکردیاگیاہے۔
اس کیس کے ضمن میں این ائی اے اور کسٹمس نے سینئر ائی اے ایس افیسر ایم سیوشنکر سے پوچھ تاچھ کی ہے جو سابق میں ریاستی ائی ٹی سکریٹری اور پرنسپل سکریٹری کے عہدے پر رہے ہیں۔ کچھ ملزمین کے ساتھ مبینہ قریبی تعلقات کی خبریں منظرعام پر آنے کے بعد سے انہیں معطل کردیاگیاہے۔
کئی مراحل کی بات چیت کے بعد بھی سیو شنکر کو اب تک اس کیس میں ملزم کے طور پر پیش نہیں کیا جاسکا ہے